• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nine Day Celebration In Many Countries Including Pakistan
پاکستان ، ایران ، افغانستان سمیت کئی ممالک میں جشن نو روزکا آغاز ہوگیا ۔جشن نوروز، بہار کی آمد پر مسرت اور شادمانی کا اظہار ہے ۔

جشن نوروز،موسم سرما کے خاتمے اور بہار کی نوید لے کر آتا ہے۔باغوں اور پارکوں میں کھِلنے والے نیلے، پیلے ،سرخ پھول جشن نوروز کو رعنائی دیتے ہیں ۔ایران ، افغانستان ، پاکستان اور مغربی چین سے ترکی تک کروڑوں لوگ یہ تہوار مناتے ہیں ۔

یہ بنیادی طور پر آمد بہار کا جشن ہے جس طر ح ہمارے ہمارے خطے میں پاکستان اور ہندوستان میں بسنت میلہ ہوتا ہے جشن بہاراں ہوتا ہے۔

کوئٹہ میں رہائش پذیر ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد بھی نوروز کو بہار کی آمدکے جشن کے طور پر منا تے ہیں ۔لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس دن باہر جا کر تفریح کرتے ہیں اور باہر ہی کھاتے پیتے ہیں ۔
تازہ ترین