• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں کوئلہ نکالنے کیلئے تیزی سے کام جاری

Fast Underway To Extract Coal In Thar
تھر میں کوئلہ نکالنے کے لئے تیزی سے کام ہورہا ہے۔ اب تک 70 میٹر سے زائد کھدائی کی جاچکی ہے۔

عام طور پر کہا جاتا ہےپاکستان کے توانائی بحران کا حل تھر میں دفن ہے، گزشتہ سال اپریل میں تھر کے ایک بلاک سے سالانہ 38 لاکھ ٹن کوئلہ نکالنے کے کام کا آغاز ہوا۔ تھر کی زمین ریتیلی ہے اس لئے یہاں اوپن پٹ میں کام ہوگا جس کے لئے 112 کیوبک میٹر ریت ہٹانے کا کام جاری ہے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے عہدیدار آفتاب نعیم پاشا نے کہا کہ مائننگ کمپنی مستقبل میں کول فیلڈ کو مغرب کی جانب بڑھائے گی جہاں تقریباً دو کلو میٹر پر آبادی ہے، جسے دوسری جگہ منتقل کرنےکے لئے گھر تعمیر کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہائش کے علاوہ تھر کول منصوبہ لوگوں کو روزگار بھی فراہم کررہا ہے۔ ایک جانب یہ پیش رفت ہے اور دوسری جانب کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی بنانے کے دو پلانٹ پر کام جاری ہے۔

انہوں نے 2019 کی پہلی ششماہی تک تھر سے نکلنے والے کوئلےسے بجلی بننے کا عمل شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
تازہ ترین