• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:اسپتال کےسیکورٹی گارڈزاورمریض کےلواحقین میں جھگڑا

Faisalabad Clashes Between Security And Patients
فیصل آباد الائیڈ اسپتال کےسیکورٹی گارڈز اور مریض کے لواحقین میں جھگڑا ہو گیا جس پر سیکورٹی گارڈز نے لواحقین کو تھپڑوں اور گھونسوں کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطا بق الائیڈ اسپتال میں لائے گئے مریض کو اسٹریچر پر لٹا کر لواحقین چیک اپ کے لیے وارڈز میں لے جارہے تھے کہ گیٹ پر سیکورٹی گارڈ نے روک لیا ۔

اس دوران جھگڑے کے بعد گارڈ اور لواحقین دست و گریباں ہو گئے جس پر سیکورٹی گارڈز نے مل کر مریض کے ساتھ آنے والے عمران نامی شہری کو گھونسوں اور تھپڑوں کا نشانہ بنا ڈالا۔

عمران کے مطابق مریض کو اندر لے جانے کی کوشش پر سیکورٹی گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی شکایت نہیں ملی ، شکایت ملنے پر انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین