• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کی تقریب

Civil Awards Conferred Ceremony Held In Presidents House Islamabad
ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول و فوجی اعزازات سے نوازا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقسیم اعزازات کے دوران قبائلی علاقوں اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں سے نبرد آزما ہو کر رتبہ شہادت پر سرفراز ہونے والے دس فوجی جوانوں کو ستارہ بسالت بعد از وفات دیا گیا۔

تقریب میں عسکری میدان میں زبردست خدمات سرانجام دینے والے چھتیس فوجی افسران کو حلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ادب و ثقافت میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں کو حلال امتیاز و دیگر اعزازات سے نواز گیا۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربرہان، وفاقی وزراء، سیاسی راہنما اور غیر ملکی سفارت کار بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
تازہ ترین