• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکا بڑی رکاوٹ، کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آنےکو تیار نہیں، شہریار

Fica Big Hurdle No Test Playing Nation Wants To Tour Pakistan Shaharyar Khan
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول سیریز کھیلنے سے انکار پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے خلاف ایک بار پھر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے نقصان کی تلافی کے لئے بھارتی بورڈ کو عدالت میں لے جانے کی دھمکی دے چکا ہےاور اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا ہے کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے باوجود فی الحال بنگلہ دیش سمیت کوئی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے۔

ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیکیورٹی معاملات پر فیکا کو بھی قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ایس ایل فائنل کے بعد ہمارا کیس مضبوط ہوا ہے۔

پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے جمعرات کو جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نومبر دسمبر میں بھارت نے پاکستان کے خلاف مکمل سیریز کھیلنا تھی۔

اپریل میں آئی سی سی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے اور اس کے بعد متحرک انداز میں بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔قانونی کارروائی کے لئے تمام چیزیں تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی حالات کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن فیکا پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

فیکا نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

لیکن برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کرنے سے منع کردیا ہے۔ شہریار خان نے آئر لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آنا چاہتی ہے، جبکہ نیپال کی اے ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والی کوئی ٹیم پاکستان آئے۔
تازہ ترین