• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سرچ آپریشن میں 10افراد زیرحراست، شراب و منشیات برآمد

10 Arrested As Liquor And Drugs Seized In Lahore Operation
لاہور میں پولیس نے نصیرآباد کی ماڈل کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 10مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی قیادت میں کیا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

ماڈل کالونی میں 100 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مکینوں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ شناختی دستاویزات مشکوک ہونے پر 10افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران منشیات فروش بھی پکڑے گئے،جن سے55 لٹر شراب اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہے۔
تازہ ترین