• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر جمشید سے بھی پوچھ گچھ ہو رہی ہے، نجم سیٹھی

Nasir Jamshed Being Investigated As Well Najam Sethi
چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید سے بھی پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ چھپا نہیں رہے گا اگر کسی اور کھلاڑی کا بھی نام آیا تو اسے نہیں چھوڑیں گے، تحقیقات کر کے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ناصر جمشید سے لندن میں پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ 2010ء میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والوں نے اپنی سزا بھگت لی ہے، قانونا ً انہیں کرکٹ کھیلنے سے روک نہیں سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد عامر کا سزا بھگتنے کے بعد کردار قابل تعریف ہے، اس نے کرپشن کے خلاف آئی سی سی اور ہماری بھرپور مدد کی۔
تازہ ترین