• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی پروازوں پر لیپ ٹاپ پابندی نوٹیفیکیشن سے مشروط

Saudi Arabia Made Condition On The Banning Of Lap Top On Saudi Airlines
سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے کہا ہے کہ جب تک برطانیہ کی جانب سے پروازوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لے جانے سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن وصول نہیں ہوگا، پابندی پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا نے سعودی شہری ہوابازی اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی طرح برطانیہ کی جانب سے پروازوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لے جانے پر پابندی عائد کئے جانے کا کوئی باضابطہ نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہواہے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے کہ باضابطہ نوٹیفیکیشن ملنے تک برطانیہ جانے والی پروازوں کے مسافروں کو ممنوع قرار دئیے گئے آلات لے جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔

سعودی شہری ہوابازی اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی حکام صرف قومی ایئرلائن کے مسافروں کو ممنوع برقی آلات ہینڈ کیئری میں لے جانے سے روک سکتے ہیں، تاہم ریاض اور جدہ ائیر پورٹس کے ذریعے غیر ملکی پروازوں کے مسافروں کو روکنا ادارے کی ذمہ داری نہیں۔
تازہ ترین