• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر لائن عملے سے بدسلوکی ،شیوسینا ممبر پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ

Shiv Sena Member Parliament Booked For Misbehave With Air India Official
بھارتی ایئر لائن عملے سے بدسلوکی کرنے پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی اور انھیں ائیر انڈیا پربلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ پر مار پیٹ اور تشدد کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، کرمنل برانچ الزامات کی تحقیقات کرے گی، دلی ائرپورٹ پر ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ رویندرا گائیکواڈ نے بزنس کلاس نہ ملنے پر بھارتی ایئر لائن کے ساٹھ سالہ رکن کو چپل سے مارا تھا۔

بھارتی ائیرلائن نے غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ رویندرا گائیکواڈ کو طیاروں پر پرواز کے لیے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
تازہ ترین