• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملہ ، خالد مسعود کی تصویر جاری

Attack In Front Of Uk Parliament Khalid Masoods Photo Released
لندن پولیس نے بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر چاقو سے حملہ کرنے والے خالد مسعود کی تصویر جاری کردی، عوام سے ملزم کے بارے میں معلومات پولیس سے شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ملزم کے مقاصد اور اس کے ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں، فی الحال ملزم کے کسی ساتھی کی موجودگی کے ثبوت نہیں ہیں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک گیارہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا چکا ہے، بدھ کو برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین