• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں کی 30 سالہ عارضی لیز کیس، تفتیشی افسر طلب

30 Year Land Lease Temporary Case Ask The Investigating Officer
زمینوں کی 30 سالہ عارضی لیز کیس سے متعلق نیب نے ملزمان کےخلاف تحقیقات بندکرنےکی درخواست جمع کرادی،عدالت نے یکم اپریل کو نیب کے تفتیشی افسرکوریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔

احتساب عدالت میں زمینوں کی 30 سالہ عارضی لیز سے متعلق کیس کی سماعت میں نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر 2016 کو نیب کے ریجنل بورڈ نے تحقیقات بند کرنے کی منظور دی۔

نیب نے2005 سے 2015 تک کروائی گئی، 30 سالہ عارضی لیز کی انکوئری شروع کی تھی جبکہ انکوئری میں ملوث 5 افسران نے سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی ۔

ملزمان میں مختیار کار خیر محمد ڈاہری،مختیار کار اسد اللہ عباسی،سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر شوکت جوکھیو،سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اللہ بچایو چانڈیو اورعلی اکبر ہنگورو بھی شامل تھے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر یکم اپریل کو تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین