• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی ایم کیو ایم کا بیان ناقابل برداشت ہے، فاروق ستار

Farooq Sattar Condemned Founder Mqm Statement Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے ایک بار پھر 22اگست کے واقعے کو دہرایا ہے، مودی کو دعوت دینے کے ان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ بیان ناقابل برداشت ہے۔

لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ووٹرز فیصلہ کر لیں کہ پاکستان توڑنے والوں کا ساتھ دیں گے یا پاکستان قائم رکھنے والوں کا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کیسے یقین دلائیں کہ ہمارا بانی ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ، 23 اگست کو یاد رکھا جائے ،لندن سے علیحدگی کا یقین دلانے کیلئے کیا یورین ٹیسٹ کرائیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک فیصلہ کیا اور اس پر عمل کیا لیکن جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے ان سے وہ نہیں ہو رہا، ہمارے دفتر واپس ملنے چاہئیں، مائنس لندن والی بات تو ہوگئی اگر ہمیں ہماری جگہ ہمیں نہ دی گئی تو مطلب ہو گا کہ مائنس ایم کیو ایم والی بات ہو گئی ۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں پنجاب میں تنظیم سازی کا اعلان اور ورکرز کنونشن کریں گے، فیصلہ کیا کہ پاناما لیکس کا فیصلہ آنے سے پہلے پنجاب کا دورہ کر لیں، فیصلے کے بعد سب ہی یہاں کا دورہ کریں گے۔
تازہ ترین