• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ ایما تھامسن کے ٹرمپ کے ماضی سے متعلق انکشافات

Actress Emma Thompson Disclosures Related To The Trump
ہالی وُڈ اداکارہ ایما تھامسن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں بغیر جان پہچان کے فون کرڈالا، دوستی کی پیشکش کی اور ساتھ ہی ٹرمپ ٹاور میں قیام کرنے کی دعوت دے ڈالی، ایما تھامسن کو پہلے تو حیرت ہوئی پھر انہوں نے ٹرمپ کی پیشکش ٹھکرادی۔

لیک ہوئی ٹیپ پر ادا کئے متنازعہ کلمات ہوں یاسابق عالمی حسیناؤں کے الزامات، خواتین کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ مشکل میںرہے ہیں۔

اخبار کی ایڈیٹر خواتین ہوں ،جہاز پر ساتھی مسافریا ہالی وڈ اداکارئیں ، ہر کسی کو ان سے شکایت ہے ،کسی کو معمولی اداکارہ کہہ ڈالاتو کسی کو بھاری بھرکم،خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔

اور اب ڈونلڈ ٹرمپ سے نالاں خواتین کی قطار میں ماضی کی خوبرو اور کامیاب اداکارہ ایما تھامسن بھی شامل ہو گئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ان کو بھی نہیں بخشا ،1998 میں کیلیفورنیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران فون گھما ڈالا،نہ جان نہ پہچان ، جھٹ دوستی کی پیشکش کر ڈالی اور ٹرمپ ٹاور میں قیام کا دعوت نامہ بھی دے ڈالا۔

ایما تھا مسن کے بیان پر وائٹ ہاوس کی جانب سے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا،گرتی مقبولیت اور سفری پابندی اور اوباما کئیر کے حوالے سے شدید مخالفت کے بعد ایما تھامسن کے اس بیان نے امریکی صدر کے چیلنجز میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
تازہ ترین