• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں صاف پانی کی عدم فراہمی پر وزیراعلیٰ برہم

Cm Outraged By The Lack Of Clean Water In Sindh
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکراچی ، حیدر آباد ،سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں پینے کے پانی کی لائنوں میں سیوریج سسٹم ملنے کی شکایات کے ازالے کی ہدایت کردی ۔

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات پر ہونے والے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکایات ہیں کہ پینے کے پانی کی لائنیں سیوریج سسٹم سے مل جاتی ہیں ، ایسا ہوتا ہی کیوں ہے ۔

انہوں نے ایم ڈی واٹر بورد کو خود دورہ کرنے اور انسپکشن سسٹم متعارف کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ اچھے اور محنتی افسران کو تعینات کریں ۔
تازہ ترین