• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹرکا رقم کے عوض ممبرشپ متعارف کروانے پر غور

Membership In Exchange For Money Considering Introducing Seaofclouds
ٹوئٹر صارفین کے لئے تشویشناک خبرہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے بزنس اور پاور صارفین کے لئے رقم کے عوض رکنیت متعارف کرانے کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔

مالی مشکلات کی بنا پر مائیکرو بلاگنگ سروس نے صارفین کی دلچسپی کا اندازہ لگانے کے لئے ای میل سروے کا آغاز کر دیا ہے، آپشن متعارف کرانے کی صورت میں پیسے دے کر خدمات حاصل کرنے والے اراکین کے لیے ٹوئٹ کا وسیع ورژن دستیاب ہو گا۔

اس ورژن میں ٹوئٹر ڈاٹ کام سے زیادہ سہولیات ہوں گی،تاہم موجودہ صارفین سے خدمات کی قیمت حاصل کرنے کے بارے میں کمپنی کی جانب سے کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔

ٹوئٹرکو صارفین کی تعداد میں اضافہ نہ ہونے اوراشتہار سے ہونے والی کم ہوتی آمدنی پر انحصار کرنے کے چیلنجز کا سامنا ہے، صارفین کی بڑی تعداد مقابل نیٹ ورک جیسے اسنیپ چیٹ کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں ۔
تازہ ترین