• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
First Phase Of France Presidential Elections Is On 23 April
فرانس کے صدارتی انتخابات 2017ء کا پہلا مرحلہ اتوار 23 اپریل کوہو گا، جس میں 11 امیدوار حصہ لیں گے۔

فرانس کی کل آبادی 6 کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار 826 ہے،جبکہ انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرزکی مجموعی تعداد4 کروڑ 48 لاکھ 34 ہزار ہے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

صدارتی انتخابات کے نوجوان امیدوار ایمانوئیل میکرون کو ان انتخابات میں نوجوان طبقے کی بھرپور حمایت حاصل ہے، ان کے حامی ان کی کامیابی کیلئے بہت سرگرم ہیں اور ان کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔

سال 2012ء کے صدارتی انتخابات کے پہلے راؤنڈ کے نتائج کے مطابق حکمران پارٹی 28 فیصد، حزب اختلاف 27 فیصد اور فرنٹ نیشنل پارٹی 18 فیصد ووٹ حاصل کر سکی تھی۔

فرانس کی موجودہ اور عالمی صورتحال کے حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمانوئیل میکرون ان انتخابات میں 26فیصد ووٹ حاصل کر سکتے ہیںجس سے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو دھچکا لگنے کی امید بھی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین