• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو انتظامی طور پر 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

Decision Has Been Taken To Divide Punjab Administratively Into Two Parts
پنجاب کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب میں تعینات کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا ہے کہ گریڈ 22کا افسر ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعینات کیا جائے گا جو جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر دیکھے گا، جبکہ ایک ایڈیشنل چیف سیکریٹری سینٹرل پنجاب کے معاملات کو دیکھے گا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو سروسز کو بھی سیکریٹری ہوم کی بجائے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین