• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر:انگلینڈ اور جرمنی کامیاب

England And Germany Win Their Matches In Football Worldcup Qualifiers
فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچز میں جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے میچ میں جرمنی نے آذربائیجان کیخلاف پہلا گول 19 ویں منٹ میں داغا، حریف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور 31 ویں منٹ میں گول کر کےمقابلہ برابر کر دیا۔

جرمنی کی بڑی ٹیم نے اس کے بعد میچ میں وقفے وقفے سے مزید تین مرتبہ گیند کو جال میں بھیجا، جبکہ مخالف ٹیم ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکے۔

ایونٹ میں ہونے والے ایک اور میچ میں انگلینڈ اور لیتھوینیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل انگلینڈ کے حق میں دو صفر کی برتری پر ختم ہوا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 22 ویں منٹ میں جرمین ڈیفوئے نے کیا ،جبکہ دوسرا گول 66منٹ میں جیمی ورڈی نے کیا۔اس کے بعد لیتھونیا کی ٹیم کھیل کے اختتام تک کوئی گول نہ کر پائی اور جیت انگلینڈ کا نصیب بن گئی۔  
تازہ ترین