• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات، 45ہزار طلبا شریک

Matric Exams Start In Karachi
کراچی میں آج سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں جنرل گروپ کے پرچے لیے جارہے ہیں، جس میں تقریباً 45 ہزار طلبا شرکت کررہے ہیں۔

کراچی میں آج سےشروع ہونے والے میٹرک جنرل ریگولر و پرائیوٹ گروپ کے امتحانات میں دسویں جماعت کا اختیاری مضامین کا پرچہ لیاجارہا ہے۔

جنرل گروپ کے امتحانات میں 45 ہزار طلبا شرکت کررہے ہیں، جن کے لیے 83 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات کی نگرانی کے لیے 30سے زائد ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔

امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے ،جس میں امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ مشینوںپر پابندی اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔

مردم شماری کے باعث پہلی بار میٹرک کے امتحانات دو مرحلے میں لیے جارہے ہیں، دوسرے مرحلے میں سائنس گروپ کے امتحانات کا اآغاز 15 اپریل سے ہوگا۔
تازہ ترین