• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں امریکی فورسز کی فضائی کارروائی، 18 اتحادی جنگجو ہلاک

Us Airstrike In Syria Killed 18 Allied Fighters
شام میں امریکی فورسز کی فضائی کارروائی میں 18اتحادی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے 2روز قبل شام کے شہر رقہ میں فضائی کارروائی کی تھی، حملےمیں غیر دانستہ طور پر 18اتحادی جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کےدوران یہ تیسرا امریکی حملہ تھاجس میں اتحادی اور شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نےان حملوں کو افسوسناک قراردے دیا اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
تازہ ترین