پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشعال خان کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ مقتول کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے اس حوالے سے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ذمہ داران کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے انتہائی اقدامات حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں، حکومت مستقبل میں ان واقعات کی روک تھام کے لیے فوری او ر مؤثر اقدامات کرے۔