• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش

Multan Showcase The Products For Women
ملتان میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان وو من چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے تین روزہ خواتین ’ بلیوفیئر ‘ نمائش منعقد ہوئی جو خواتین کےہنراورکاروبار میں اضافے کا ذریعہ بنی۔

انتظامیہ کے مطابق ’آل بزنسز آر رن بائے وومن‘ہمارا مین پروجیکٹ ہے ،اس کے ذریعے تمام خواتین کی دلکش صلاحتوں کو ایک جگہ اکھٹا کیا گیاہے۔ نمائش میں پچھلے سال 72 اسٹالز تھے اس سال 96 ہیں جو ہماری کامیابی کا ثبوت ہے۔

ملتان میں ہونے والی اس پانچویں بلیو فیئرنمائش میںپاکستان کے چاروں صوبوں کی مختلف کاروبار کرنے والی خواتین نے اپنی مصنوعات اسٹالز پر سجائیں۔ ہاتھ کی نفیس کڑھائی کے ملبوسات ، دلکش مصنوعی زیورات ، نظروں کو بھاتی بیڈ شیٹس ، فلور کشنز اور سجاوٹ کی ایسی اشیاء جو خو بصورتی میں اضافہ کر دیں ۔

نمائش میں خریداری کے دوران خواتین مختلف اسٹالز پر رکھی مصنوعات کوسراہتے ہوئے کہتی ہیںکہ خواتین تخلیقی صلاحتیں کم نہیں ۔وہ اب اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ انہی پاکستانی خواتین کو خودمختار ہوتا دیکھ کر کہنا غلط نہ ہو گا کہ آنے والے وقت میں پاکستانی خواتین پہلے زیادہ مضبوط ، باہمت اور معاشی طور پر مستحکم ہوں گی ۔

نمائش میںموجود خاتون کا کہنا تھا کہ میں کوئٹہ سے تعلق رکھتی ہوں لیکن میرا اسٹاک اور یونٹس کراچی میں ہیں۔
تازہ ترین