• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

Balochistan Anti Polio Campaign Starts Tomorrow
بلوچستان میں انسداد پولیو کی قومی مہم 17اپریل سے شروع ہورہی ہے ،کوئٹہ سمیت تین اضلاع پولیو کے وائرس کی موجودگی کی وجہ سے ہائی رسک علاقوں میں شامل ہیں،صوبے میں اب بھی ڈھائی ہزار افراد انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں ۔

یو نیسف کے ڈاکٹر عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں پولیو وائر س کے نمونے موجود ہیں اس لئے 17اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 4 سے23ماہ کے بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ویکسین کا انجکشن بھی لگایا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں حفاظتی ٹیکہ جات سے مکمل طور پر قوت مدافعت شدہ بچوں کی تعداد صرف 28فیصد ہے اسی طرح قلعہ عبداللہ میں 27فیصد اور بلوچستان میں سب سے زیادہ مکران ڈویژن کے علاقوں کیچ اور گوادر میں 50فیصد تک بچے حفاظتی ٹیکہ جا ت سے قوت مد فیعت شدہ ہیں ۔

صوبے میں اس وقت ریفیوزل کیس کی تعداد 2500ہیں جن میں قلعہ عبداللہ کی شرح سب سے زیادہ ہے کوئٹہ میں 130کے قریب ریفیوزل کیس ہیں جبکہ 250کے قریب بچوں کوطبی وجوہات اور مختلف بیماریاں لاحق ہونے کی وجہ سے قطرے نہیں پلائے جاسکتے ، جبکہ ماضی کی نسبت ریفیوزل کیسوں کی تعدادمیں واضح کمی آئی ہے۔

بلوچستان میں رواں سال کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا ۔
تازہ ترین