• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں شدید بارش و سیلاب، متعدد افراد ہلاک وزخمی

Torrential Rain And Floods In Iran Sever People Killed
ایران کے شمال مغربی صوبہ مشرقی آذربایجان میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چالیس سے زیادہ ہوگئی ہے،جبکہ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کا کام کررہے ہیں۔ سیلاب سے املاکو بھی نقصان پہچا ہے

یہ بات گزشتہ روز سرکاری ٹیلی ویژن نے بتائی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عجب شہر اور آذر شہر میں لاپتا ہونے والے کم از کم سات افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس سے قبل، ہفتے کی علی الصبح 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

مشرقی آذربائجان کے گورنر کے بحرانی انتظامات سے متعلق دفتر نے بتایا ہے کہ عجب شہرسے 16 جب کہ آذرشہر میں 14 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔جبکہ محکمہ اطلاعات کے ادارے کے سربراہ، خلیل سائی نے بتایا ہے کہ بچاؤ کے کام میں مدد دینے کے لیے ہلال احمر کے کارکنان، ایئر ایمبولینس، پولیس اور بری فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

یادر ہے کہ گزشتہ ستمبر میں بھی تہران اور ہرمزگان کے صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ ترین