| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
April 18, 2017 | 03:20 pm

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کالونی میں خاتون پروفیسر قتل

Lahore Female Professor Killed In The Punjab Colony University

Lahore Female Professor Killed In The Punjab Colony University
پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ای بلاک کی رہائشی اور شعبہ مالیکیولر جنیٹکس کی ریٹائرڈ خاتون پروفیسر طاہرہ گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔

کراچی میں مقیم ان کی بیٹی کا ماں سے رابطہ نہ ہوا تو ا س نے فکرمند ہوکر ایک رشتے دار کے ذریعے یونیورسٹی کے گارڈز کو اطلاع دی، گارڈز دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو سامنے پروفیسر طاہرہ کی لاش پڑی تھی۔

پولیس کے مطابق پروفیسر طاہرہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کرقتل کا مقدمہ درج کر لیا۔