• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ پانے سے محروم

Modi Lost In The List Of Influential Figures
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی دنیا کی 100بااثرشخصیات کے لئے ہونے والے سروے میں حیرت انگیز طور پر ایک بھی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

حد تو یہ ہے کہ بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا اور رقبے کے لحاظ سے ساتواں بڑا ملک ہےلیکن اس کے باوجود کسی ایک بھارتی شہری نے بھی انہیں اپنے ووٹ کا حقدار نہیں سمجھتا۔

امریکی رسالے ’ٹائم ‘ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میںعوام سے ’مین آف دی ائیر‘کے لئے اپنی پسندیدہ شخصیات کا نام بتانے کا کہا گیا تھا ۔

نریندر مودی کے علاوہ بھارتی نژاد مائیکروسافٹ کے سی ای او، اوسیتہ نیڈیلا ،اسرائیل کے وزیرِاعظم بنجامن نیتن ہایو،وائٹ ہاؤس کے سیکریٹری شان ، ایوانکا ٹرمپ اور بشارالاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہیں کر سکے ۔

ان کے مقابلے میں فلپائن کے صدر راڈریگو ڈوٹریٹ 5 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پررہےجبکہ کینیڈین وز یرِاعظم جسٹس ٹروڈو ،پوپ فرانس، مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس اور فیس بک کے مارک زوکر برگ کو 3 فیصد ووٹ مل سکے۔

حتمی فہرست کا اعلان 20 اپریل کو کیا جائے گا۔
تازہ ترین