| |
Home Page
بدھ 27 محرم الحرام 1439ھ 18 اکتوبر 2017ء
April 21, 2017 | 03:06 pm
مشال کیس: تین ملزمان کا صحت جرم سے انکار، جیل بھیج دیا گیا

Mashal Case Three Suspects Denied Of Crime Sent To Jail

Mashal Case Three Suspects Denied Of Crime Sent To Jail
مشال قتل کیس کے تین ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیئے گئے، عدالت میں صحت جرم سے انکارپرتینوں ملزمان کوجیل بھیج دیاگیاہے، اہم کیس میں ایک ملزم کو مالاکنڈ ایجنسی سے حراست میں لے لیاگیا۔

مشال قتل کیس میں تین ملزمان کوچارروزہ ریمانڈ ختم ہونے پر اعترافی بیان رکارڈکرانے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاتوتینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس کے بعدیونیورسٹی کےسپرنٹنڈنٹ افسرخان،آفس اسسٹنٹ سجاداورطالب علم ولید کوجیل منتقل کردیاگیا۔

مالاکنڈ ایجنسی کے پہاڑی علاقے پلئی سے ایک ملزم عمران کو حراست میں لے لیاگیاہے۔ مشال کیس میں باضابطہ طورپر گرفتارملزمان کی تعداد32 ہے جن میں سے 13 ملزمان ریمانڈ پر ہیں جبکہ 19 کوجیل بھیج دیاگیاہے، یونیورسٹی غیرمعینہ مدت تک کےلئے اب تک بندہے۔

ایڈمن اسٹاف یونیورسٹی آتاہے اورتفتیشی اداروں کے اہلکار بھی وقفے وقفے سے یونیورسٹی کا رخ کرتے ہیں، صوابی میں مشال کے گھر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 13اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں ایک طالب علم مشال کوقتل کردیاگیاتھا۔