• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

First Testpakistan Won The Toss And Will Bowl
جمیکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کیلئےگرین کیپ نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عباس کو ٹیسٹ کیپ دیا گیا ہے اس طرح وہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق ، اظہر علی ، احمد شہزاد ،بابر اعظم ، یونس خان، اسد شفیق ، سرفراز احمد،یاسر شاہ،وہاب ریاض ،محمد عامر اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میں آخری سیریز کے بارے میں نہیں سوچ رہا،ہر میچ کے حساب سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کریگ بریتھویٹ، کائرن پاؤل،شیمرون ہیٹمر،شئے ہوپ،وشویل سنگھ، شین ڈورچ،راسٹن چیز، جیسن ہولڈر، دیوندرا بشو،الزاری جوذف، شینن گیبریئل میدان میں اتریں گے۔
تازہ ترین