• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی مختلف کارروائیوں میں 3ملزمان سمیت21 افراد گرفتار

21 Arrested Including 3 Criminals As Police Operation Done In Different Areas Of Karachi
کراچی میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 17مشتبہ افراد سمیت3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ناظم آباد پولیس انٹیلی جنس کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں مبینہ ڈکیت سکندر اور پڑوسی ملک سے ہتھیار چلانے کی تربیت لینے والا ملزم اکبر بھی شامل ہے۔

ملزمان کے قبضے سے2 غیر قانونی پستول اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم اکبر گل جدید ہتھیار چلانے میں ماہر اور افغانستان سے تربیت یافتہ ہے۔

ملزم کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے، جبکہ ملزم سکندر نے شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ادھر ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 17مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جہاں ان سے تفتیش کی جاری ہے۔
تازہ ترین