• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ایچ آر اینڈ لرننگ کانفرنس کا اہتمام

Hr Learning Conference Held In Lahore
نوجوان نسل کو ہیومین ریسورس کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے لاہور میں ایچ آر اینڈ لرننگ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں غیر ملکی مندوبین سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پاکستان سوسائٹی فور ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایچ آر اینڈ لرننگ کانفرنس کا مقصد اس شعبے میں نوجوانونوں کی رہنمائی کرنا اور مستقبل میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کرنا تھا۔

کانفرنس میں 80سے زائد کمپنیوں کے ملکی اور غیر ملکی مندوبین اور ایچ آر ہیڈ زنے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے پاکستان سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ نارتھ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے ہاں تعلیم کے شعبے میں جدت کا فقدان ہے جس میں بہتری سے ایک مختلف پاکستان سامنے آ ئے گا۔

مقررین کا کہنا تھاکہ کانفرنس نوجوانوں کو اپنے راستے کے تعین میں مد د گار ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جو مستقبل میں ان کی رہنمائی کرے گا ۔

کورڈرم بینڈ کی مختلف دھنو ں پر پرفارمنس پرحاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ تقریب کے اختتام پر شیلڈ ز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
تازہ ترین