• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، میاں افتخار

Everyone Should Obey The Supreme Court Order Mian Iftikhar
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا،بعض سیاسی جماعتیں حیلے بہانے بناکر فیصلے سے انحراف کی کو شش کررہی ہیں۔

اکوڑہ خٹک میں خوشحال خان خٹک کانفرنس سے خطاب اور جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ اگر ہم سپریم کورٹ کو نہیں مانیں گے تو فیصلہ کون کرے گا، ابھی حتمی فیصلہ آنا ہے ، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور سب کو اداروں کا احترام کرنا چاہیے، جے آئی ٹی کا فیصلہ سپریم کورٹ کاہے، وہ سپریم کورٹ کو رپورٹ کرے گی نہ کہ حکومت کو۔
تازہ ترین