• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھتیس گڑھ: ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 24پولیس اہلکار ہلاک

Chhattisgarh Maoist Attack Kills 24 Policemen
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں کم از کم 24 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حملے میں سکما ضلعے میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ حملہ نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر کیا گیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین