• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس میں مزید دو اہم ملزمان گرفتار

Mashal Murder Case Two More Accused Arrested
مشال قتل کیس میں مزید دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد مجموعی طور پر گرفتار ملزمان کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہجوم کے تشدد سے قتل ہونے والے مشال خان کیس میں دو اہم ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے۔

ڈی پی او میاں سعید کے مطابق گرفتار ملزم اشفاق خلجی نے مشال کے سر پر گملا مار کر گہری ضرب لگائی تھی جسے ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیاگیاہے جبکہ تازہ کارروائی میں گرفتار ہونے والے دوسرے ملزم فضل رازق نے قتل کے بعد مشال کی لاش کی بے حرمتی کی۔

دونوں ملزمان کو ریمانڈ کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، مشال قتل کیس میں اب تک مجموعی طور پر 36 ملزمان کو گرفتار کیاجاچکا ہے ۔
تازہ ترین