• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی پر دباؤ کیلئےمہم چلائی جا رہی ہے، رانا ثنا

Force Implementation On Jit Rana Sanaullah
وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتی رہی، اب جے آئی ٹی پر دباؤ کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، پی ٹی آئی اختلافی نوٹ کو فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، قوم کی نظر سب کے اوپر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی فیصلہ ہے، اختلافی نوٹ کوسپریم کورٹ کافیصلہ ثابت کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے ، امید ہے سپریم کورٹ ایسی منفی حرکتوں کا نوٹس لے گی۔
تازہ ترین