• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان اپنی قانونی ٹیم کے 2 وکلا سے ناخوش

Sharif Unhappy With His Legal Team 2 Lawyers
شریف خاندان اپنی قانونی ٹیم کے دو وکلا سے ناراض،شریف خاندان کو گلہ ہے کہ لیگل ٹیم میں شامل ایک اہم وکیل نے دیانت داری سے کام نہیں کیا،اہم دستاویزات کوعدالت کے سامنے نہیں لائے۔

ایک اور وکیل نے قطری خط کو غیر پیشہ وارنہ طریقے سے عدالت کے سامنے پیش کیا جس کی وجہ سے کیس کمزور ہوا،یہ انکشاف پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میںکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کو شکایت ہے کہ انہوں نے اپنی ابتدائی لیگل ٹیم کو کیس کی تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا تھا، مگر انہوں نے کیس ٹھیک طریقے سے پیش نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق اب شریف خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گےاور وہاں اپنا مؤقف ٹھیک سے پیش کریں گے۔
تازہ ترین