• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں سے 3ملزمان گرفتار

3 Criminals Arrested From Different Areas Of Karachi
کراچی کے علاقوں شاہ فیصل اور نارتھ کراچی میں پولیس کی کارروائیوں میں سرکاری اراضی پر شادی لان قائم کرنے والے ملزم سمیت3 ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ سائٹ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق انسداد تجاوزات پولیس کی نارتھ کراچی میں کارروائی کے نتیجے میں 2ملزم گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔

ادھر انسداد تجاوزات پولیس کی نارتھ کراچی میں کارروائی کے دوران ملزم پکڑا گیا۔ پولیس کا کہنا کہ ملزم جاوید نے نارتھ کراچی میں سرکاری اراضی پر شادی لان بنایا ہوا تھا۔
تازہ ترین