• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کیلئے 3 نام سپریم کورٹ کو ارسال

Panama Jit Three Names Forwarded To The Supreme Court
پاناما کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے معاملے پر ایف آئی اے نے 3 نام سپریم کورٹ کو ارسال کردیے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی نے جو نام سپریم کورٹ کو بھیجے ہیں ان میں ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیاء، کیپٹن(ر) احمدلطیف اور ڈاکٹرشفیق کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ تینوں افسران میں سے کسی ایک کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کرے گی جبکہ سربراہ مقرر ہونے والا شخص جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 3 میں سے2 افسران کیپٹن (ر) احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق پہلےہی طبی وجوہات کے باعث چھٹیوں پر ہیں۔
تازہ ترین