• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹروں کی میڈیا سے بات چیت پر پھر پابندی

Punjab Health Department Banned The Doctors To Talk To The Media
محکمہ صحت پنجاب نے ایک بارپھر ڈاکٹروں کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے جاری مراسلے کےمطابق سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ میڈیا کےساتھ براہ راست گفتگو سے اجتناب کریں، اس حوالے سے انتظامیہ کی اجازت لینا ضروری ہوگا۔

مراسلے کے تحت ڈاکٹر کسی ٹاک شو میں نہیں بیٹھ سکتے اور نہ ہی کالم لکھ سکتے ہیں، اس حکم کی خلاف ورزی پر سول سروس ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے ایسی ہی پابندی چند سال پہلے بھی لگائی گئی تھی ۔
تازہ ترین