• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: مند سے 5افراد کی لاشیں ملی ہیں، لیویز ذرائع

Balochistan Found 5 Killed Bodies Sources
بلوچستان میں ضلع تربت کے علاقے مند سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے مند میں مندیگ ندی سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکےقتل کیا گیا تھا۔

پانچوں افراد کی لاشیں شناخت کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردی گئیں۔ مقتولین مقامی بتائےجاتےہیں تاہم حکام نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین