• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب:توہین رسالت کے ملزم کی سزائے موت کی توثیق

Saudi Arabian Court Confirmed The Death Sentence For Blasphemy
سعودی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کے خلاف سزائے موت کی توثیق کردی ہے،جبکہ اعتدال پسند مذہبی اسکالروں نے سزا کی مخالفت کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی شہر حفر الباطن کی شرعی عدالت نے 30 سالہ سعودی شہری احمد الشمری کے خلاف 2015 میں جاری ہونے والے عدالتی حکم کو شرائط وضوابط کے مطابق قرار دیتے ہوئے ملزم کے وکیل کی جانب سے اپیل مسترد کردیا اور سزائے موت کی توثیق کردی۔

ملزم احمد الشمری کے خلاف رسول اسلام، بی بی فاطمہ پر بہتان تراشی اور شعائر اسلام کا مذاق اڑانے اور اسے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر نشر کرنے کا الزام ہے، ملزم کے وکیل نے اپنے موکل کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے سزا منسوخ کرکے نفسیاتی ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔

الشمری کی سزا نے سوشل میڈیا پر سخت گیر اور اعتدال پسند مذہبی اسکالروں کے درمیان جنگ چھیڑ دی، معروف مذہبی اسکالر سلیمان الطریفی نے سزا کا از سر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا اوراپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ خلیفہ دوم، حضرت عمر فاروق نے مرتد کے لئے توبہ کا دروازہ کھولنے کی تلقین کی، چاہئے کتنا بھی وقت درکار ہو کیونکہ اسکا رجوع کرنا قتل سے بہتر ہوگا۔
تازہ ترین