• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی گندگی میں ڈوبا ہے، اس کو ٹھیک کرنا ہے ، عمران

Karachi Is Dipped In Rubbish It Should Be Clear Imran Khan
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پانی اور بجلی بڑا مسئلہ ہے ،اس کے لیے نکلا ہوں، کراچی گندگی میں ڈوبا ہوا ہے، اس کو ٹھیک کرنا ہے ، مجھے وہ کراچی یا د ہے جو خوبصورت اور صاف ستھرا ہوتا تھا۔

عمران خان پی ٹی آئی کے تحت مزار قائد سے جیل چورنگی تک حقوق کراچی ریلی سے خطاب بھی کرینگے ۔

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام اپنے حقوق کے لیے باہر نہیں نکلیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، نوازشریف کا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوچکا ہے، نوازشریف کرسی سے اس لیے چپکے ہوئے ہیں کہ انہیں اربوں کے کنٹریکٹ سے کمیشن آنے ہیں ۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک طرف زرداری کی خوفناک شکل ہے، دوسری جانب نوازشریف کا معصوم چہرہ ، اس ملک میں بے نظیر کی ڈکٹیٹرز کے خلاف بڑی جدوجہد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 10 ارب کی رشوت تو صرف آغاز تھا، مجھے خوشی ہوئی ن لیگ نے مجھے عدالت لے جانے کی بات کی، آج اگر موٹوگینگ کو کھانے کے لیے کچھ نہ دیا جائےتو وہ سب بھاگ جائیں گے، 10 ارب کی پیشکش کرنےوالا لاہور میں رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جندال نے جو پاکستان کے خلاف کہا وہی ڈان لیکس میں کہا گیا تھا، کیا کسی ملک کا سربراہ اپنی ہی فوج کو اس طرح بے عزت کرتا ہے۔
تازہ ترین