• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ڈیوڈ کیمرون نے یاد داشت رقم کرنے کی تیاری کر لی

Britain David Cameron Get Ready To Penned His Autobiography
سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی یاد داشت رقم کرنے کی تیاری کر لی۔اس مقصد کے لئے انھوں نے اپنے ہی گھر کے باغ کو گوشہ عافیت بنا لیا۔

چرواہوں کی طرز کے Hut بنانے والی مقامی کمپنی نے پچیس ہزار پاونڈز کے عوض آسائشوں سے لیس خوبصورت لکڑی کا گھرتیار کرلیا، دنیا کی الجھنوں سے دور ڈیوڈ کیمرون سکون سے بیٹھ کر کتاب لکھیں گے۔

بھیڑوں کی کھال کی Insulation سے لیس،لوہے کے پہیوں والے اس گھر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے دور حکومت میں عوام کی سہولت کے لئے 55 سال کی عمر میں پنشن کا حصول یقینی بنایا تھا۔

Red Sky Huts نامی کمپنی کے مالک Paul Bennett نے بھی اسی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پنشن کی رقم سے برطانیہ میں مقبول چرواہوں کی طرز کے لکڑی کے گھر بنانے کا کاروبار شروع کیا تھا۔ اسی کاروبار کی وجہ سے آج وہ سابق وزیراعظم کو ایک بڑی رقم کے بدلے یہ گھر فروخت کر پائے۔
تازہ ترین