• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہرچیزتین گنا زیادہ قیمت پر بنا رہی ہے، آصف زرداری

Government Producing Things At Prices Three Times Higher Asif Zardari
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت ہر چیز 3گنا زیادہ قیمت پر بنا رہی ہے۔

پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں صرف آٹھ، نوماہ رہ گئے ہیں،الیکشن ہم نے جیتنا ہے، حکومت سے 3بارڈر سنبھالے نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی، پاکستان پر اس وقت مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، بادشاہ سلامت سے حساب لیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری پشاور میں اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے حاجی عدیل کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
تازہ ترین