• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر حملوں میں 70ہزار ڈالر تاوان ادا کیا گیا، امریکا

Ransom Of 70000 Dollars Paid In Result Of Cyber Attacks Us
امریکا نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں کے نتیجے میں 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا گیا ہے۔

یہ بات صدر ٹرمپ کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے مشیر ٹام بوزرٹ نے وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں سائبر حملوں کے نتیجے میں متاثرین نے 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات کی اطلاعات نہیں کہ ان پیسوں کی ادائیگی کے بعد متاثرین کو ان کے ڈیٹا تک رسائی ملی یا نہیں؟۔ امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اس میں ملوث افراد سے جلد نمٹا جائے گا۔
تازہ ترین