• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریاکے معاملے میں چین کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، امریکا

Chinese Leverage Is Key To North Korea Matter Us
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعے میں چین کا کوریا پر اثر و رسوخ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے،امریکہ اس معاملے کو احسن طریقہ سے نمٹانے کے لئے ہر ممکنہ اقدام پر غور و فکر کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے تخفیف اسلحہ کے سفیر رابرٹ وْوڈ نے جنیوا میں ایک کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازع میں چین کا کوریا پر اثر و رسوخ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے باعث پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے امریکا متعدد ممکنہ اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں چین کے ساتھ اشتراک عمل میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے دو روز قبل ہی ایٹمی ہتھیار لے جا سکنے والے اپنے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
تازہ ترین