• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سترسال سےمحرومی کاشکاررہاہے،جہانگیرترین

Baluchistan Deprived Of Righst For 70 Years Jahangir Tareen
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان سترسال سےمحرومی کا شکار رہا ہے،حکمرانوں نےبلوچستان کاخیال نہیں کیا۔

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ملنے والا پیسہ ترقی پر خرچ نہیں ہوا،ہماری حکومت میں بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کیے جائیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اربوں کھربوں روپے کے قدرتی وسائل ہیں،بلوچستان کو ملنے والا فنڈ لانچوں میں دبئی چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چوروں اورلٹیروں کو جیل میں ڈالیں گے،حکمرانوں نےآج تک اپنی جیبیں بھری ہیں،بلوچستان کے حکمرانوں نے بلوچستان کے نام پر سیاست کی۔

جہانگیرترین کا مزید کہنا ہے کہ کرپٹ عناصرکا پیچھا کرتے رہیں گے،تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی تمام محرومیوں کو ختم کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوٹ مار کو آج نہ روکا گیا تو 70 سال سےجو حالات ہیں وہ تبدیل نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین