• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Heavy Rain In Lahore With Winds
لاہور اور گردو نواح میں گرج چمک کےساتھ بارش اورٹھنڈی ہواؤں سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔

لاہورمیں بادل رات سے چھائے ہوئےتھے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی تھی جس کے بعد صبح کےوقت گرج چمک کےساتھ بونداباندی اوربارش بھی شروع ہوگئی ۔

کاہنہ ،گلبرگ ماڈل ٹاؤن، ڈیوس روڈ ، گڑھی شاہو اوردیگر علاقوں میں بوندا باندی اوربارش نے موسم کو سہانا بنادیا ہےجبکہ پسرور میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس نے گرمی کا زورتوڑ کررکھ دیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت 27 اورزیادہ سے زیادہ 39رہے گا جبکہ شام اور رات کو بھی بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین