• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Singer Tehseen Javeds Wedding Reception
موسیقی کی دنیا کے معروف گلوکار تحسین جاوید کی دعوتِ ولیمہ میں نامور فنکاروں کے بھنگڑے،فلموں کے سینئراداکار ندیم کی خصوصی شرکت۔

نامور گلوکار تحسین جاوید کی دعوت ولیمہ کا اہتمام سابق کپتان معین خان نے ڈیفنس میں کیا ۔ تقریب میں فلم ،ٹی وی اور کرکٹ کی دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اداکار سعود نے گانے گائے اور دیگر فنکاروں کے ساتھ مل کر بھنگڑے ڈالے۔

فلم انڈسٹری میں پچاس برس مکمل کرنے والے اداکار ندیم کی شرکت نے چار چاند لگا دئیے۔

جگنی فیم سیلم جاوید، شبیر جان، عابدہ خانم، ندیم جعفری، فیصل قاضی،ڈی ایس پی الطاف حسین اور دیگر نے تحسین جاوید کو مبارکباد دیں۔

ندیم جعفری نے ماضی کے مشہور گیت پیش کیے۔
تازہ ترین