• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شروتی ہاسن کی فلم ’بہن ہوگی تیری‘ کے گانے کی ویڈیو جاری

Bollywood Movie Behan Hogi Teri Song Video Released
مزاحیہ کرداروں اور دلچسپ شرارتوں پر مبنی بالی ووڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’بہن ہوگی تیری‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’’تیری یادوں میں‘‘ کے بول پر مبنی یہ گانا یاسر دیسائی، پونی پانڈے اور یش نرویکر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کو یش نرویکر نے ہی تحریر کیا ہے۔

اجے کے پنہ لال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں معروف اداکارہ شروتی ہاسن اور راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم ’بہن ہوگی تیری‘ کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی پڑوسن سے محبت ہوجاتی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں شروتی اور راج کمار کے علاوہ گوتم گلاٹی، گلشن گروور، رنجیت، کملیش، درشن جری والا، نندکمت اور مرونال جئین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے فلم ’بہن ہوگی تیری‘ رواں سال 2جون کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین