• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن فلم ’بیٹل شپ آئی لینڈ‘کا نیاٹریلر جاری

New Official Trailer Of Battleship Island Movie
ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہاشیما جزیرے پر پھنسے 400کورین مزدوروں کی جدوجہد کی داستان، کورین فلم ’بیٹل شپ آف آئی لینڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ریو سیونگ وین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جاپانی جزیرے ہاشیما پر پھنسے 400ایسے مزدوروں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی جان بچا کر بھاگنے کیلئے جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ہوانگ جن،سو جی سب،سونگ جونگ،لی جنگ اور کِم سوان کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایکشن سے بھرپور فلم ’بیٹل شپ آئی لینڈ‘رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین